Saturday, April 27, 2024

جان کیری نے دہشت گردی کیخلاف پاکستانی کوششوں کو تسلیم کیا : اعزاز چودھری

جان کیری نے دہشت گردی کیخلاف پاکستانی کوششوں کو تسلیم کیا : اعزاز چودھری
September 20, 2016
نیویارک (92نیوز) سیکرٹری خارجہ اعزاز چودھری کا کہنا ہے کہ وزیراعظم نوازشریف سے ملاقات میں امریکی وزیرخارجہ نے انسداد دہشت گردی کیلئے پاکستانی کوششوں کو تسلیم کیا ہے۔ نیویارک میں میڈیا بریفنگ کے دوران انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نوازشریف اور جان کیری کے درمیان ملاقات میں مقبوضہ کشمیر اور افغانستان سے متعلق بات چیت کی گئی۔ انہوں نے کہا مقبوضہ کشمیر کی صورتحال اس بات کی متقاضی ہے کہ او آئی سی کے تمام ممالک خصوصاً اس پر توجہ دیں اور اپنے خدشات اور تشویش ہندوستان تک پہنچائیں کہ کشمیریوں پر ظلم و ستم فوری بند ہونا چاہیے۔ دنیا میں چونکہ مہاجرین کی تعداد روزبروز بڑھ رہی ہے۔ ایک رپورٹ کے مطابق دنیا بھر میں 244 ملین مہاجرین ہو چکے ہیں۔ اسی لیے دنیا اس بات میں دلچسپی رکھتی تھی کہ پاکستان نے مہاجرین کے حوالے سے کیا تجربہ کیا ہے۔ اللہ کا شکر ہے کہ ہم نے مہاجرین کی اچھی طرح خدمت کی اور انہیں عزت و تکریم دی۔ ہماری آج بھی کوشش ہے کہ اگر ان کو اپنے گھر لوٹنا ہے تو وہ عزت اور احترام کے ساتھ واپس جائیں۔