Friday, May 3, 2024

جان کیری اور خلیج تعاون کونسل کے وزرائے خارجہ مشرق وسطیٰ کی صورتحال پر سرجوڑ کر بیٹھیں گے

جان کیری اور خلیج تعاون کونسل کے وزرائے خارجہ مشرق وسطیٰ کی صورتحال پر سرجوڑ کر بیٹھیں گے
August 3, 2015
دوحہ (ویب ڈیسک) خلیج تعاون کونسل کے وزرائے خارجہ قطر کے دارالحکومت دوحہ میں جمع ہیں جبکہ امریکی وزیر خارجہ بھی مصر کا دورہ مکمل کر کے قطر پہنچ چکے ہیں۔ جان کیری خلیجی ممالک کے وزرائے خارجہ کو ایران کے ساتھ طے پانے والے ایٹمی معاہدے کی شرائط پر اعتماد میں لیں گے جبکہ اس موقع پر خطے کی صورتحال، دہشت گردی کیخلاف جنگ کے علاوہ داعش کیخلاف مشترکہ جنگ جیسے امور بھی زیر بحث آئیں گے۔ خلیجی ریاستوں کا کہنا ہے کہ ایران پر پابندیاں اٹھنے سے اس کے جارحانہ عزائم کو تقویت ملے گی جبکہ امریکا کا مو¿قف ہے کہ ایٹمی معاہدے سے خطے میں امن کو فروغ ملے گا۔ جان کیری، روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف اور سعودی عرب کے وزیر خارجہ عادل الجبیر سے الگ الگ ملاقاتیں بھی کریں گے جن میں یمن ، شام اور عراق کی صورتحال پر تبادلہ خیال ہو گا۔