Friday, March 29, 2024

جان وک چیپٹر تھری پیرابیلم نے باکس آفس پر قبضہ کرلیا

جان وک چیپٹر تھری پیرابیلم نے باکس آفس پر قبضہ کرلیا
May 20, 2019
لاس اینجلس ( 92 نیوز) ماہر نشانے باز آتے ہی چھا گیا ، ایکشن سیریز جان وک چیپٹر تھری پیرابیلم نے صرف تین روز میں باکس آفس پر قبضہ کرلیا، مووی اب تک پانچ کروڑ ستر لاکھ ڈالر کا بزنس کرچکی ہے۔ مارول کے سپرہیروز کا جادو بھی برقرار ہے، ایونجرز اینڈ گیم نے امریکا میں 77کروڑ ڈالر کما کر سب سے زیادہ بزنس کرنے کا ریکارڈ توڑ ڈالا۔ [caption id="attachment_223219" align="alignnone" width="500"]اوینجرز اینڈ گیم اواتار کاریکارڈ توڑنے کے قریب ‏ اوینجرز اینڈ گیم اواتار کاریکارڈ توڑنے کے قریب ‏[/caption] اس سے قبل یہ ریکارڈ شہرہ آفاق فلم اواتار کے پاس تھا جس کے دو ارب 87 کروڑ ڈالر کے عالمی ریکارڈ کیلئے بھی خطرے کی گھنٹی بج گئی ہے۔ [caption id="attachment_223220" align="alignnone" width="500"] ‏ پوکے مون ڈیٹکو پکاچو ‏[/caption] ویڈیو گیمز کی دنیا کے جاسوس باکس آفس پر تیسرے نمبر پر آگیا ہے، پوکے مون ڈیٹکو پکاچو نے رواں ہفتے دو کروڑ اڑتالیس لاکھ ڈالر کی کمائی کی ہے۔