Thursday, March 28, 2024

جان مکین کا آصف زرداری کو فون‘ پاک بھارت کشیدگی پر تبادلہ خیال

جان مکین کا آصف زرداری کو فون‘ پاک بھارت کشیدگی پر تبادلہ خیال
September 24, 2016
دبئی (92نیوز) ریپبلکن سینیٹر جان مکین نے سابق صدر آصف علی زرداری سے جنوبی ایشیا میں بڑھتی ہوئی پاک بھارت کشیدگی اور کشمیر کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا ہے۔ جان مکین کا کہنا تھا پاکستان نے دہشت گردی کیخلاف بے مثال قربانیاں دی ہیں۔ تفصیلات کے مطابق سینیٹر جان مکین نے جمعہ کی شب سابق صدر آصف زرداری سے ٹیلیفون پر رابطہ کیا اور دوطرفہ اور عالمی امور پر تبادلہ خیال کیا۔ اس موقع پر پاکستان کیخلاف بھارتی الزام تراشی اور پراپیگنڈے سے پیدا ہونیوالی کشیدگی اور دیگر امور زیر بحث آئے۔ سابق صدر آصف علی زرداری کا کہنا تھاکہ بھارت پراپیگنڈے اور الزام تراشی کے ذریعے معصوم کشمیریوں کیخلاف اپنے مظالم پر پردہ ڈالنا چاہتا ہے۔ ان کا کہنا تھا پاکستان مسئلہ کشمیر کامذاکرات اور کشمیریوں کی خواہشات کے مطابق حل چاہتا ہے۔ سینیٹر جان مکین نے دہشت گردی کیخلاف جنگ میں پاکستان کی قربانیوں کی تعریف کی۔