Tuesday, April 16, 2024

جان لیوا کورونا نے دنیا بھر میں ایک لاکھ 97 ہزار سے زائد افراد کی جان لے لی

جان لیوا کورونا نے دنیا بھر میں ایک لاکھ 97 ہزار سے زائد افراد کی جان لے لی
April 26, 2020
لندن (92 نیوز) جان لیوا کورونا وائرس کے وار جاری ہیں، دنیا بھر میں ہلاکتوں کی تعداد ایک لاکھ 97 ہزار سے بڑھ گئی، برطانیہ میں کورونا سے مزید 768، اٹلی میں 420، فرانس میں 389 مریض دم توڑ گئے۔ اسپین میں مزید 367، برازیل میں 357، بیلجیئم میں 189 ہلاکتیں رپورت ہوئیں، وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 28 لاکھ 30 ہزار تک جا پہنچی۔ جرمنی میں 148 اور سویڈن میں 131 افراد ہلاک ہوگئے، ترکی میں ایک روز کے دوران مزید 109 مریض دم توڑ گئے۔ بھارت میں 24 گھنٹوں کےدوران 59 ہلاکتیں اور 1408 نئے کیسز رپورٹ ہوگئے، انڈونیشیا میں مزید 42 افراد کورونا کے باعث مارے گئے۔