Tuesday, May 21, 2024

جان لیوا کورونا سے مزید 114 پاکستانی جاں بحق، 5 ہزار 50 نئے کیسز رپورٹ

جان لیوا کورونا سے مزید 114 پاکستانی جاں بحق، 5 ہزار 50 نئے کیسز رپورٹ
April 11, 2021

اسلام آباد (92 نیوز) ملک بھر میں کورونا کے وار تیز ہونے لگے، جان لیوا وائرس سے مزید 114 افراد جاں بحق جبکہ 5 ہزار 50 نئے کیسز بھی رپورٹ ہوئے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کا کہنا ہے کہ ملک بھر میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 7 لاکھ 21 ہزار 18 تک پہنچ گئی۔ سندھ میں 2 لاکھ 68 ہزار 750، پنجاب میں 2 لاکھ 48 ہزار 438، خیبرپختونخوا میں 98 ہزار 301، بلوچستان میں 20 ہزار 241، اسلام آباد میں 65 ہزار 700، آزاد کشمیرمیں 14 ہزار 461 اور گلگت بلتستان میں 5 ہزار 127 مریض ہیں۔

این سی اوسی کے مطابق ملک بھر میں ایکٹو کیسز کی تعداد 73 ہزار 875 ہے۔ سندھ میں 6 ہزار 571، پنجاب میں 39 ہزار 98، خیبرپختونخوا میں 12 ہزار 458، اسلام آباد 12 ہزار 795، گلگت بلتستان میں 105، بلوچستان میں 696  اورآزاد کشمیر میں کورونا کے 2 ہزار 152 فعال کیسز ہیں۔

این سی اوسی حکام کا کہنا ہے کہ ملک بھرمیں 518وینٹی لیٹر کورونا مریضوں کیلئے زیراستعمال ہیں۔ پمز کے چائلڈ اسپیشلسٹ ڈاکٹر طارق کا کہنا ہے کورونا کی تیسری لہر کے دوران نوزائیدہ بچوں میں کوروناعلامات زیادہ آرہی ہیں۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ گزشتہ روز مثبت کیسز کی شرح 10.96 فیصد رہی۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 46 ہزار 66 افراد کے کورونا ٹیسٹ کیے گئے۔ اب تک 6 لاکھ 31 ہزار 700 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں۔