Friday, March 29, 2024

جان لیوا کورونا سے دنیا بھر میں ہلاکتیں 6 لاکھ 4 ہزار سے تجاوز

جان لیوا کورونا سے دنیا بھر میں ہلاکتیں 6 لاکھ 4 ہزار سے تجاوز
July 19, 2020
واشنگٹن (92 نیوز) جان لیوا کورونا وائرس کے وار جاری ہیں، دنیا بھر میں ہلاکتیں 6 لاکھ 4 ہزار سے تجاوز کر گئیں۔ دنیا بھر میں کورونا وائرس کے متاثرین کی تعداد ایک کروڑ 44 لاکھ تک جا پہنچی، 24 گھنٹوں میں امریکا میں مزید 805، برازیل میں 803، میکسیکو میں 736، بھارت میں 543 اموات رپورٹ ہوئیں۔ دنیا میں 86 لاکھ  سے زائد مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔