Thursday, March 28, 2024

جان لیوا سیلفی سے بچانے والی ایپ

جان لیوا سیلفی سے بچانے والی ایپ
November 19, 2016

 لاہور(ویب ڈیسک) ہر سال سیلفی لینے کی کوشش کرتے ہوئے ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد میں اضافہ ہوتا جارہا ہے لیکن امریکی محقیقین کی ایک ٹیم کو امید ہے کہ وہ اس مسئلے سے نمٹ سکتے ہیں ۔ محققین ایک ایسی ایپ بنارہے ہیں جو لوگوں کو خطے سے متنبہ کرے گی ۔ اس ٹیم کو تحقیق سے معلوم ہوا ہے کہ 2014 میں سیلفی لینے کی کوشش میں 15 افراد ہلاک ہوئے 2015میں 39 اور رواں سال یہ تعداد 73تک پہنچ چکی ہے ۔ یہ تحقیق پی ایچ ڈی کے طالبعلم ہمانگ لامبا کی قیادت میں ان کے دوستوں پر مبنی ٹیم نے کی ہے ۔ اس ٹیم کی جانب سے تیار کی جانیوالی ایپ اونچے مقامات ،ٹرین کی پٹڑی اور کسی بھی خطرناک صورتحال سے جس میں سیلفی لینے والے کی جان کو خطرہ ہو اسے خبردار کریگی ۔ ان کی ٹیم نے تین ہزار سیلفیوں پر تجربہ کیا ہے اور ان کا دعوی ہے کہ خطرناک تصاویر کے بارے میں اس ایپ نے 70 فیصد مواقع پر نشاندہی کی ہے ۔