Wednesday, April 24, 2024

جان رحمت ﷺ نعتیہ مقابلہ : 92نیوز لاہور آفس میں نعت خوانوں کی کثیر تعداد امڈ آئی

جان رحمت ﷺ نعتیہ مقابلہ : 92نیوز لاہور آفس میں نعت خوانوں کی کثیر تعداد امڈ آئی
December 2, 2015
لاہور (92نیوز) 92نیوز کے لاہور آفس میں نعتیہ مقابلے ”جان رحمت ﷺ “ کیلئے نعت خوانوں کے آڈیشن لاہور ہیڈ آفس میں ہوئے جس کے ساتھ ہی آڈیشن کا جاری سلسلہ بھی ختم ہو گیا۔ چنے جانیوالے نعت خوان فائنل مقابلوں میں شرکت کی سعادت حاصل کرینگے۔ تفصیلات کے مطابق نبی کریم صلی اللہ علیہ والہ وسلم کی شان میں ”جان رحمت ﷺ “ نعت خوانی کے مقابلے کے لئے 92 نیوز ہیڈ آفس لاہور میں آڈیشن دینے والوں کا تانتا بندھ گیا۔ ہر نعت خواں کی کوشش تھی کے اس کی سلیکشن ہو جائے تاکہ آقا ئے دو جہاں‘ سرورکائنات صلی اللہ علیہ وسلم سے اسکا اظہار عقیدت تمام ناظرین سن سکیں۔ آڈیشن کرنے والے ججوں مرغوب احمد ہمدانی اور اختر قریشی کا کہنا تھا کہ یہ صرف نعت خوانی کا مقابلہ نہیں بلکہ ایک اصلاحی تربیت ہے۔ آواز ،تلفظ ،ادائیگی سب کو مدنظر رکھا جارہا ہے۔ آڈیشن کیلئے آئے نعت خوانوں نے کہا کہ ربیع الاول کے بابرکت مہینے میں عقیدت کے پھول نچھاور کرنے کا یہ بہترین موقع ہے۔