Friday, April 19, 2024

جان بچانے میں 92 نیوز کا ساتھ دینے کیلئے ہر مکتبہ فکر پیش پیش

جان بچانے میں 92 نیوز کا ساتھ دینے کیلئے ہر مکتبہ فکر پیش پیش
June 13, 2020
لاہور (92 نیوز) پلازمہ عطیہ کریں، کورونا کے مریضوں کی ڈوبتی سانسوں کو سہارا دیں، جان بچانے میں 92 نیوز کا ساتھ دینے میں ہر مکتبہ فکر پیش پیش ہے، علماء نے بھی مہم کو بے مثل قرار دے دیا، وائس چانسلر یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز پروفیسر جاوید اکرم کہتے ہیں ہم سب کو مل کر جانیں بچانا ہوں گی۔ جان لیوا وباء کے دوران شدید ضرورت کے عالم میں 92 نیوز کی پلازمہ تھراپی مہم کرشمہ دکھانے لگی، یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز پلازمہ تھراپی کی حوصلہ افزائی کے لئے 92 نیوز کے ساتھ ایک پیج پرآ گئی۔ جماعت اسلامی کے سینئر رہنماء لیاقت بلوچ نے پلازمہ عطیہ کرنے کی مہم کے بے مثل قرار دیا، ناظم اعلیٰ جامعہ نعیمہ مفتی راغب نعیمی کا کہنا تھا کہ 92 نیوز کی مہم انتہائی قابل تحسین ہے۔ وائس چیئرمین کل مسالک علمابورڈ مفتی عاشق نے کوروناسے صحت یاب ہونے والوں سے پلازمہ دے کر زندگیاں بچانے میں مددکی اپیل کی۔ کوروناسے نبردآزماافراد کی جانیں بچانے کے مشن میں 92 نیوز کی پلازمہ عطیہ مہم کی ہرمکتبہ فکر پذیرائی کر رہا ہے۔