Wednesday, April 24, 2024

جان ایف کینیڈی کے قتل کے واقعہ پر مبنی ہالی وڈ فلم ”جیکی“ کا ٹریلر جاری

جان ایف کینیڈی کے قتل کے واقعہ پر مبنی ہالی وڈ فلم ”جیکی“ کا ٹریلر جاری
November 23, 2016

لاس اینجلس (ویب ڈیسک) سابق امریکی صدر جان ایف کینیڈی کے قتل کے واقعہ پر مبنی ہالی وڈ بائیو گرافیکل فلم ”جیکی“ کا ٹریلر جاری۔ فلم رواں سال دسمبر میں سینما گھروں کی زینت بنے گی۔ تفصیلات کے مطابق پابلو لارین کی ہدایتکاری میں بننے والی فلم 1963ءمیں امریکی صدر جان ایف کینیڈی کے قتل کے واقعے پر بنائی گئی ہے۔

فلم میں نتالی پورٹمین نے سابق امریکی صدر جان ایف کینیڈی کی اہلیہ اور سابق خاتون اول جیکی کینیڈی کا کردار نبھایا ہے۔ ان کے علاوہ جان ہرٹ‘ ڈیوڈ کیوس‘ پیٹر سارس گارڈ شامل ہیں۔ بائیو گرافیکل فلم رواں سال دو دسمبر کو سینما گھروں میں نمائش کے لیے پیش کی جائے گی۔