Thursday, May 2, 2024

جامعہ کراچی کے قریب دستی بم حملہ، رینجرز اہلکار سمیت 3 زخمی

جامعہ کراچی کے قریب دستی بم حملہ، رینجرز اہلکار سمیت 3 زخمی
December 15, 2020

کراچی (92 نیوز) جامعہ کراچی کے قریب دستی بم حملہ میں ایک رینجرز اہلکار سمیت تین افراد زخمی ہوگئے۔

ترجمان پولیس کے مطابق 2 موٹر سائیکل سوار ملزمان نے دستی بم پھینکا، زخمیوں میں سکیورٹی گارڈ اور ایک شہری  بھی شامل ہے۔

ایس ایس پی ایسٹ ساجد سدوزئی کے مطابق موٹرسائیکل سوار ملزمان نے کریکر حملہ کیا، واقعہ دہشتگردی ہے۔ ابتدائی طور پر 3 ملزمان کا پتہ چلا ہے، ملزمان جس راستہ سے فرار ہوئے اس کا پتہ لگا رہے ہیں۔