Thursday, September 19, 2024

جامعہ کراچی کے طالبعلم کی تشدد زدہ لاش ملنے کامعاملہ ، ایف آئی آر درج

جامعہ کراچی کے طالبعلم کی تشدد زدہ لاش ملنے کامعاملہ ، ایف آئی آر درج
February 18, 2018

کراچی  ( 92 نیوز ) مبینہ ٹاؤن  سے جامعہ کراچی کے طالبعلم احمد شاہ  کی تشدد زدہ لاش  ملنے کے واقعے کی ایف  آئی آر درج  کرلی گئی  ہے ۔  مقتول  کے دوست کا  کہنا ہے  احمد 16 فروری  کی صبح  سے لاپتہ تھا ۔

گلشن اقبال اسکاؤٹ  کالونی کے رہائشی مقتول  احمد شاہ  کا تعلق باجوڑ ایجنسی سے تھا ۔ احمد شاہ  کے دوست ہارون کا  کہنا کہ   احمد   16 فروری کی صبح  سے لاپتہ تھا  ۔

مقتول کے تایا امان اللہ  کا  کہنا ہے  ان کی  بھتیجے کی کسی  سے دشمنی نہیں  تھی   ،  وہ صرف یہاں تعلیم حاصل    کرنے  آیا تھا  ، انھوں نے پولیس  کی  جانب سے تعاون  نہ نے

کرنے کا  بھی شکوہ  کیا ۔

دوسری جانب  احمد  شاہ کے قتل کی ایف آئی آر مبینہ ٹاؤن  تھانے میں  نامعلوم ملزمان  کے خلاف  درج  کرلی  گئی  ۔

پولیس  کے مطابق  احمد  شاہ   کی موت  سر  نوکیلی چیز  لگنے سے ہوئی ، احمد کی میت اسلام آباد روانہ کردی   گئی ہے  ۔ مقتول کی تدفین باجوڑ ایجنسی میں کی جائے گی  ۔