Thursday, September 19, 2024

جامعہ کراچی کی انتظامیہ کا خلاف ضابطہ ایسوسی ایٹ پروفیسر کا عہدہ پانیوالی نصرف ادریس کو پھر نوازنے کا فیصلہ

جامعہ کراچی کی انتظامیہ کا خلاف ضابطہ ایسوسی ایٹ پروفیسر کا عہدہ پانیوالی نصرف ادریس کو پھر نوازنے کا فیصلہ
March 6, 2016
کراچی(92نیوز)جامعہ کراچی انتظامیہ نے خلاف ضابطہ ایسوسی ایٹ پروفیسر کا عہدہ پانے والی نصرت ادریس کو پھر نوازنے کی تیاریاں کرلیں وائس چانسلر نے پروفیسر کے عہدے پر ترقی کیلئے ان کی سمری پھر گورنر ہاؤس بھجوادی   پروفیسر کے عہدے پر ترقی کیلئے نصرت ادریس کا نام پہلے چھ بار مسترد کیا جاچکا ہے۔ تفصیلات کےمطابق  جامعہ کراچی میں اندھیر نگری ، ڈاکٹر محمد قیصر نے اراکین سنڈیکیٹ کے دباؤ پرگھٹنے  ٹیک دیئے جامعہ انتظامیہ اور  سنڈیکٹ کے چند اراکین سلیکشن بورڈ اور سنڈیکیٹ کے فیصلوں پراثر انداز ہونے لگے جامعہ کے قواعد کے برخلاف ایسوسی ایٹ پروفیسر نصرت ادریس کو پروفیسر بنانے کے لیے سرگرم ہوگئے ہیں  ،نصرت ادریس  شعبہ سیاسات میں ایسوسی ایٹ پروفیسر ہیں ،نصرت ادریس کو پروفیسر کے عہدہ پر ترقی کی سفارش پہلے بھی 6 بار مسترد ہوچکی ہے ۔  نصرت ادریس کو قوانین کے برخلاف 2004میں ایسوسی ایٹ پروفیسر کے عہدہ سے نوازا گیاتھا۔ ہائرایجوکیشن کمیشن کے قوانین کے مطابق تھرڈ ڈویژن کے حامل امیدوار ایسوسی ایٹ پروفیسر بھی نہیں بن سکتےجبکہ نصرت ادریس نے نہ صرف میٹرک  بلکہ انٹربھی تھرڈ  ڈویژن  میں پاس  کیا ہے ۔ وائس چانسلر جامعہ کراچی نے دباؤ میں آکر نصرت ادریس کی ترقی کے لیے سمری گورنر ہاؤس بھجوا دی گئی ہے ۔ جامعہ کراچی کے سلیکشن بورڈ اور سنڈیکٹ کے فیصلوں کے خلاف گورنر ہاوس فیصلہ نہیں کرسکتا، گورنر ہاؤس نے نصرت ادریس کے معاملے پر تین رکنی کمیٹی قائم کردی جبکہ کمیٹی کا پہلا اجلاس بھی کل ہوگا ۔