Friday, May 17, 2024

جامعہ کراچی میں شیخ ابن عربی بین الاقوامی کانفرنس اور کتاب کی تقریب رونمائی

جامعہ کراچی میں شیخ ابن عربی بین الاقوامی کانفرنس اور کتاب کی تقریب رونمائی
March 11, 2021

کراچی (92 نیوز) جامعہ کراچی میں شعبہ علوم اسلامیہ اور مسلم انسٹی ٹیوٹ کی جانب سےشیخ اکبر محی الدین محمد ابن العربی سےمتعلق بین الاقومی کانفرنس اور کتاب کی تقریب رونمائی کی گئی۔

جامعہ کراچی میں شیخ ابن عربی بین الاقوامی کانفرنس اور کتاب کی تقریب رونمائی ، آڈیٹوریم شعبہ کیمسٹری میں ہونےوالی تقریب میں ملکی اور غیر ملکی شخصیات نے شرکت کی ، طلبا کی بڑی تعداد بھی کانفرنس میں شریک ہوئی، شرکا نے شیخ اکبر محی الدین محمد ابن العربی کی اسلامی خدمات پرروشنی ڈالی۔

انہوں نےکہاکہ شیخ ابن عربی صوفی اورمسلم اسکالر ہیں،نوجوانوں کی ان کی کتب  سےاستفادہ کرناچاہے، ڈاکٹرمحمدزاہد صدیق مغل کا کہناتھاکہ شیخ ابن عربی سے متعلق کچھ گمرہ کن باتیں کی گئیں،جن کی کوئی بنیاد نہیں۔

شرکا کاکہنا تھاکہ نئی نسل کو کتاب کےمطالعےسے شیخ ابن عربی کوسمجھنےمیں مدد ملے گی۔