Friday, May 10, 2024

جامعہ کراچی میں جھاڑیوں میں لگی آگ بے قابو

جامعہ کراچی میں جھاڑیوں میں لگی آگ بے قابو
December 17, 2019
 کراچی (92 نیوز) جامعہ کراچی میں جھاڑیوں میں لگی آگ بے قابو ہو گئی۔ فائر بریگیڈ کی 4 گاڑیاں آگ بجھانے میں مصروف ہیں۔ فائر بریگیڈ حکام کا کہنا ہے تیز ہوا کے باعث جھاڑیوں میں لگی آگ مزید شدت اختیار کر رہی ہے۔ ایم ڈی واٹر بورڈ کے مطابق صفورہ اور نیپا ہائیڈرنٹس پر ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے۔ فوری طور پر 10 ٹینکروں کےذریعہ پانی روانہ کر دیا گیا۔ مزید ٹینکرز روانہ کئے جا رہے ہیں۔