Friday, April 26, 2024

جامعہ کراچی میں انسداد تجاوزات مہم،بھینسوں کے باڑے ختم کرادیئے گئے

جامعہ کراچی میں انسداد تجاوزات مہم،بھینسوں کے باڑے ختم کرادیئے گئے
October 1, 2018
کراچی ( 92 نیوز ) جامعہ کراچی میں انسداد تجاوزات مہم کے دوران بھینسوں کے باڑے ختم کرا دیئے گئے ، آپریشن کے دوران نرسری کی جگہ پر قائم باڑے مسمار کر کے سرکاری زمین واگزار کرا لی گئی  ، بھاری مشینری کی مدد سے تجاوزات ہٹادی گئیں۔ سیکورٹی کیمپس آفیسر ڈاکٹر زبیر کا کہنا تھا اسٹاف کالونی میں پانچ باڑے قائم تھے جنہیں اب ختم کردیا گیا ہے ، ڈاکٹر زبیر کے مطابق قبضہ مافیا کو پہلے ہی نوٹس دے دیا گیا تھا۔ جامعہ کے باہر جو تجاوزات دوبارہ قائم ہورہی ہیں ان کے خلاف بھی سخت کارروائی کی جائے گی۔