Monday, September 16, 2024

جامعہ کراچی سے ،را،کے پانچ ایجنٹوں سمیت 13ملزمان نوے روزہ ریمانڈ پر رینجرز کے حوالے

جامعہ کراچی سے ،را،کے پانچ ایجنٹوں سمیت 13ملزمان نوے روزہ ریمانڈ پر رینجرز کے حوالے
April 19, 2016
کراچی(92نیوز)انسدادِ دہشت گردی کی عدالت نے جامعہ کراچی سےگرفتار ،را، کے پانچ  ایجنٹوں سمیت تیرہ ملزموں کونوے روز کیلئے رینجرز کی تحویل میں دیدیا جبکہ ٹھٹھہ سےگرفتار، را ،کے دو ایجنٹس سمیت پانچ ملزموں کا جسمانی ریمانڈ منظورکرلیا گیا ہے ۔ تفصیلات کےمطابق بھارتی خفیہ ایجنسی را کا نیٹ ورک جامعہ کراچی سےپکڑا گیا ملزموں میں ذیشان ، شمشاد عالم ،صدیق نوید، ریحان ،اورمعیز شامل ہیں،ملزموں نےانسداد دہشت گردی عدالت میں را سےدہشت گردی کی تربیت حاصل کرنےجامعہ کراچی میں دہشت گرد نیٹ ورک  کی موجودگی اور مضافاتی علاقوں میں بم دھماکوں کا بھی اعتراف کرلیا۔ دوسری جانب رینجرز نےجعلی ڈی ایس پی وجیہ الدین جنید حافظ شیخ حماد اعجاز خان اورمشہود کواےٹی سی میں پیش کردیا،وکیل رینجرز کےمطابق ملزم نازیبا ویڈیوز بناکر خواتین کوبلیک میل کرکے بھتہ وصول کرتے تھے عدالت نےایم کیوایم کورنگی یونٹ کےانچارج راحیل سمیت تمام ملزموں کونوے روز کیلئے رینجرزکی تحویل میں دےدیا۔ ادھرسی ٹی ڈی نےٹھٹھہ سےگرفتار را کے دو ایجنٹوں سمیت پانچ ملزموں کواےٹی سی میں پیش کیا،تفتیشی افسرکےمطابق ملزم بچل اورصدام کی نشاندہی پرکراچی میں موجود دہشت گرد ندیم ذیشان اورغلام سرور کوگرفتارکیا گیا،ملزم ملک مخالف سرگرمیوں میں ملوث ہیں،عدالت نےپانچوں ملزموں کو پندرہ روز کے جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا ۔