Saturday, May 4, 2024

جامعہ کراچی دیوالیہ ہونے لگی‘ خسارہ ایک ارب روپے سے تجاوز کر گیا

جامعہ کراچی دیوالیہ ہونے لگی‘ خسارہ ایک ارب روپے سے تجاوز کر گیا
January 4, 2016
کراچی (92نیوز) انتظامیہ کی غلط پالیسیوں کے باعث جامعہ کراچی دیوالیہ پن کے قریب پہنچ گئی۔ جامعہ کا خسارہ ایک ارب روپے سے تجاوز کر گیا۔ تفصیلات کے مطابق بجٹ رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ انتظامیہ کی غلط پالیسیوں کے باعث جامعہ کراچی کا خسارہ ایک ارب روپے سے تجاوز کر چکا ہے۔ رپورٹ کے مطابق انتظامیہ نے خسارے کو چھپانے کے لیے غیرقانونی طور پر پنشنرز کے لیے مختص فنڈز بھی استعمال کر لیے۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ وائس چانسلر کے مشیروں کے لیے لگژری گاڑیاں خریدنے اور دفاتر قائم کرنے سے خسارہ بڑھ رہا ہے۔ مالی خسارے کے باعث اساتذہ دو سال سے ریسرچ گرانٹ سے بھی محروم ہیں۔