Wednesday, April 24, 2024

جامعہ ملیہ اسلامیہ کے طالب علموں کے متنازعہ شہریت قانون کیخلاف مارچ میں مسلح شخص کی فائرنگ

جامعہ ملیہ اسلامیہ کے طالب علموں کے متنازعہ شہریت قانون کیخلاف مارچ میں مسلح شخص کی فائرنگ
January 30, 2020
نئی دہلی (92 نیوز) دہلی کے شاہین باغ کے بعد جامعہ ملیہ اسلامی کے مظاہرین کو بھی ڈرانے کی گھناؤنی کوشش کی گئی۔ شاہین باغ کے بعد جامعہ ملیہ اسلامیہ کے طالب علموں کے متنازعہ شہریت قانون کے خلاف مارچ میں مسلح شخص نے فائرنگ کر دی۔ بھارتی میڈیا کے مطابق مسلح شخص فائرنگ سے پہلے کس کو چاہیے آزادی؟ آو تمہیں آزادی دیتا ہوں کے نعرے لگاتا رہا۔ گوپال نامی مسلح شخص کو پولیس نے گرفتار کر لیا اور اس سے تحقیقات جاری ہیں جبکہ زخمی طالب علم کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ گزشتہ روز شاہین باغ میں بھی ایک مسلح شخص گھس آیا تھا جو مظاہرین کو ڈراتا دھمکاتا رہا اور انہیں وہاں سے جانے کا کہتا رہا۔