Saturday, May 11, 2024

جامعہ بلوچستان اسکینڈل ، وائس چانسلر عہدے سے برطرف

جامعہ بلوچستان اسکینڈل ، وائس چانسلر عہدے سے برطرف
October 20, 2019
کوئٹہ ( 92 نیوز) جامعہ بلوچستان اسکینڈل میں وائس چانسلر کو عہدے سے برطرف کر دیا گیا ، گورنربلوچستان جسٹس(ر)امان اللہ یاسین زئی نے وائس چانسلر کوعہدے سے ہٹا یا ، ، گورنر بلوچستان نے پروفیسر محمد انور پانیزئی  کو قائمقام وائس چانسلرتعینات کر دیا ۔ جامعہ بلوچستان میں طالبات کوہراساں کرنے کے معاملے پر  گورنر بلوچستان جسٹس (ر)امان اللہ یاسین زئی نے جامعہ بلوچستان کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر جاوید اقبال کو عہدے سے ہٹا دی۔ گورنر ہاوس سے وی سی کو عہدے سے ہٹانے کا ٹوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ،جس میں کہا گیا ہے کہ جب تک ایف آئی اے معاملے کی شفاف تحقیق مکمل نہیں کرلیتی اسوقت تک وائس چانسلر عہدے سے برطرف رہیں گے ۔ گورنر بلوچستان کی جانب سے  پروفیسر محمد انور پانیزئی کو قائم مقام وائس چانسلر تعینات کردیا ذرائع کے مطابق جامعہ بلوچستان میں خواتین ہراسگی اسکینڈل کی رپورٹ 27اکتوبر  کو گورنر بلوچستان جسٹس (ر)امان اللہ یاسین زئی کو پیش کر دی جائے گی۔ واضح رہے کہ چند روز قبل بلوچستان کے سب سے بڑے تعلیمی ادارے میں طلباء کو ہراساں اور بلیک میل کئے جانے کا اسکینڈل بے نقاب ہوا تھا، جس میں یونیورسٹی کے کئی بڑے ذمہ داروں کے ملوث ہونے کا انکشاف ہوا تھا۔