Saturday, May 11, 2024

جامعہ بلتستان اور دیگرتعلیمی اداروں کے طلبا اور اساتذہ نے ایک دن پاک فوج کے ساتھ گزارا

جامعہ بلتستان اور دیگرتعلیمی اداروں کے طلبا اور اساتذہ نے ایک دن پاک فوج کے ساتھ گزارا
October 20, 2021 ویب ڈیسک

راولپنڈی (92 نیوز) جامعہ بلتستان اور دیگر تعلیمی اداروں کے اساتذہ اور طلباء نے پاک فوج کے ساتھ ایک دن گزارا۔ طلبا اور اساتذہ کو گھانچے میں فیلڈ فائرنگ رینج کا دورہ کرایا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق بلتستان یونیورسٹی اور دیگر تعلیمی اداروں کے طلباء اور اساتذہ نے ایک دن پاک فوج کے ساتھ گزارا۔ طلباء اور اساتذہ کو گھانچے میں فیلڈ فائرنگ رینج کا دورہ کرایا گیا جہاں انہوں نے فائر پاور کا مظاہرہ دیکھا اور چھوٹے ہتھیار چلائے۔

طلباء کو پاک فوج کے زیر استعمال مختلف ہتھیار اور آلات بھی دکھائے گئے۔ طلباء نے افسروں اور جوانوں کے حوصلے اور پیشہ ورانہ قابلیت کی تعریف کی۔ طلبہ کی جانب سے نادر موقع فراہم کرنے پر پاک فوج کا شکریہ بھی ادا کیا گیا۔