Monday, May 6, 2024

جامعہ اشرفیہ لاہور میں حفاظ کرام کی تقریب تقسیم اسناد ودستار بندی

جامعہ اشرفیہ لاہور میں حفاظ کرام کی تقریب تقسیم اسناد ودستار بندی
April 12, 2015
لاہور (نائنٹی ٹو نیوز) جامعہ اشرفیہ لاہور میں حفاظ کرام کی تقریب تقسیم اسناد ودستاربندی ہوئی جس میں والدین اور اساتذہ کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ جامعہ اشرفیہ لاہور میں شعبہ حفظ وناظرہ کے ناظم حافظ اجود عبید کی زیرنگرانی تقریب کی صدارت متحدہ علما بورڈ حکومت پنجاب کے چیرمین مولانا فضل الرحیم نے کی۔ اس موقع پر قران مجید حفظ کرنے کی سعادت حاصل کرنے والے طلبہ نے قرآن مجید کی تلاوت کی۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے تجزیہ نگار اوریا مقبول جان کا کہنا تھا کہ فتنوں کے اس دور میں مساجد ومدارس اور علما حق کے روشن کردار سے انکار ممکن نہیں۔