Sunday, May 5, 2024

جامع مسجد عبدالقادر جیلانیؒ میں افطاری کا خصوصی اہتمام

جامع مسجد عبدالقادر جیلانیؒ میں افطاری کا خصوصی اہتمام
May 15, 2019
بغداد ( 92 نیوز)  بغداد میں جامع مسجد عبدالقادر جیلانیؒ میں رمضان المبارک کے دوران غریب افراد کی افطاری کا خصوصی اہتمام کیا جاتا ہے ، جہاں  صدیوں پرانی روایت کے تحت ہر روز سیکڑوں افراد میں سوپ تقسیم کیا جاتا ہے۔

اجمیر شریف عرس پر 100 من دلیے کی دیگ تیار کی گئی

بغداد میں واقع جامع مسجد عبدالقادر جیلانیؒ  میں رمضان المبارک کے دوران سوپ کچن بنایا جاتا ہے، جہاں سے ہر روز چار سو سے پانچ سو غریب اور مستحق افراد مستفید ہوتے ہیں۔ [caption id="attachment_223501" align="alignnone" width="500"]جامع مسجد عبدالقادر جیلانیؒ میں سوپ کااہتمام جامع مسجد عبدالقادر جیلانیؒ میں سوپ کااہتمام[/caption] مسجد کے منتظمین کے مطابق غربا میں کھانا تقسیم کرنے کی روایت سیکڑوں سال پرانی ہے، یہاں روزانہ کی بنیاد پر کئی ٹن سوپ اور چاول بنائے جاتے ہیں، جنھیں ڈبوں میں بند کرکے افطار سے پہلے لوگوں میں تقسیم کیا جاتا ہے  جبکہ کچھ لوگ اپنے برتنوں میں بھی کھانا لے کر جاتے ہیں۔ سوپ کچن کی اس مہم کو کامیابی سے چلانے میں کئی اہم شخصیات کا بھی ہاتھ ہے، جو درپردہ رہ کے انسانیت کی بھلائی کیلئے چندہ فراہم کرتے ہیں۔ عراق میں جاری جنگ کے دوران بھی یہ سوپ کچن کامیابی سے چلتا رہا ہے۔