Monday, May 6, 2024

جامع مسجد سری نگر کی بے حرمتی کیخلاف مقبوضہ کشمیرمیں یوم تقدس منایا جا رہا ہے

جامع مسجد سری نگر کی بے حرمتی کیخلاف مقبوضہ کشمیرمیں یوم تقدس منایا جا رہا ہے
January 4, 2019
سرینگر (92 نیوز) مذہبی تعصب اور انتہا پسند کی مثال بھارتی فورسز کی مقبوضہ کشمیر میں جامع مسجد سری نگر کی بے حرمتی پر کشمیری عوام میں غم و غصے کی لہر دوڑ گئی۔ جامع مسجد سری نگر کی بے حرمتی کیخلاف مقبوضہ کشمیر میں یوم تقدس منایا جارہا ہے۔ مقبوضہ کشمیر میں کشمیری شہریوں پر انسانیت سوز مظالم سے دل نہ بھرا تو انتہا پسند قابض بھارتی فورسز مسجدوں کی بے حرمتی پر اتر آئی۔ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فورسز کی جانب سے جامع مسجد سری نگر کی بے حرمتی کے خلاف آج یومِ تقدّس منایا جارہا ہے جس کا اعلان حریت رہنما میر واعظ عمر فاروق کیجانب سے کیا گیا تھا۔ اس موقع پر آج مقبوضہ کشمیر میں پُر امن احتجاجی مظاہرے بھی کیے جائیں گے۔ دوسری جانب بھارتی فورسز نے جموں و کشمیر لبریشن فرنٹ کے چیئرمین یاسین ملک کو مظاہروں کی قیادت سے روکنے کے لیے ان کے دفتر سے گرفتار کر لیا۔ یاسین ملک کا کہنا تھا کہ عالمی برادری کو بھارتی فورسز کی جانب سے کشمیری عوام کے استحصال کا نوٹس لینا چاہیے۔