Friday, March 29, 2024

جامع مسجد ریاض الجنہ میں مدینہ میڈیکل کمپلیکس کی جانب سے فری آئی میڈیکل کیمپ کا انعقاد

جامع مسجد ریاض الجنہ میں مدینہ میڈیکل کمپلیکس کی جانب سے فری آئی میڈیکل کیمپ کا انعقاد
October 17, 2020

راولپنڈی ( 92 نیوز) جامع مسجد ریاض الجنہ میں مدینہ میڈیکل کمپلیکس کی جانب سے فری آئی میڈیکل کیمپ قائم  کیا گیا جس میں   سفید موتیا، آنکھوں کی الرجی دیگر امراض سے لے کر لیزر سرجری آپریشن کے ذریعے لینز تک ڈالے جا رہےہیں

عوامی خدمت کے جذبے سے سرشار مدینہ میڈیکل کمپلیکس  کی جانب سے تلسہ روڈ پر جامع مسجد ریاض الجنہ میں فری آئی میڈیکل کیمپ لگا دیا گیا ہے ۔

کیمپ میں  یومیہ ایک ہزار مریضوں کو چیک اپ کے بعد ادویات مفت فراہم کی جا رہیں ہیں ، لیزر آپریشن کے ذریعے لینز تک ڈالے جا رہےہیں ۔ کیمپ میں ملک بھر سے بڑی تعداد میں لوگ چیک اپ کیلئے آ رہے ہیں ، دور دراز سے آئے مریضوں کیلئے لنگر کا انتظام بھی کیا جاتا ہے۔

چیف ایگزیکٹو آفیسر مدینہ میڈیکل کمپلیکس ڈاکٹر سہیل مجید شیخ نے کہا کہ خدمت خلق بڑی عبادت ہے۔ ڈاکٹروں کا کہنا ہے یہاں ہر عمر کے مریضوں کو پوری توجہ سےچیک کیا جاتاہے۔

مدینہ میڈیکل کمپلیکس کی جانب سے تلسہ روڈ پر تعمیر کی جانے والی ریاض الجنہ مسجد پانچ کنال پر محیط ہے جس میں اسلامک سنٹر بھی قائم کیا جا رہا ہے ، مسجد میں دو ہزار نمازیوں کے بیٹھنے کی گنجائش موجود ہے جبکہ مسجد میں تزین و آرائش کا کام بھی جاری ہے۔