Thursday, April 25, 2024

جامشورو یونیورسٹی سے طالبہ پراسرار طور پر غائب

جامشورو یونیورسٹی سے طالبہ پراسرار طور پر غائب
November 20, 2019
جامشورو ( 92 نیوز )  سندھ یونیورسٹی جامشورو  میں فرسٹ ایئر کی طالبہ پُراسرار طور پر لاپتہ ہوگئی ، طالبہ کے والد کی مدعیت میں نامعلوم افراد کیخلاف اغواء کا مقدمہ درج کرلیا گیا ،جبکہ انتظامیہ کا کہنا ہے طالبہ اپنی مرضی سے گئی ہے ۔ سندھ یونیورسٹی جامشورو کے شعبہ لائبریری اینڈ سائنسز میں سال اول کی طالبہ کومل گزشتہ روز  ہاسٹل سے ڈپارٹمنٹ گئی، جس کے بعد واپس نہیں آسکی ، اہلخانہ سے رابطہ نہ ہوسکا تو طالبہ کے والد نے اغوا کا مقدمہ درج کروادیا ۔ طالبہ کے والد کا کہنا ہے کومل اپنی بہن کے ہمرہ ہاسٹل میں رہتی تھی ، دوسری جانب انتظامیہ نے اغواء کا الزام مسترد کردیا  اور کہا کہ ایسا لگتا ہے طالبہ اپنی مرضی سے کہیں گئی ہے ۔