Friday, April 26, 2024

جامشورو پاور ہاﺅس کی فنی خرابی ٹھیک کر لی گئی ، کراچی اور حیدرآباد میں بجلی کی سپلائی بحال ہونا شروع ہو گئی

جامشورو پاور ہاﺅس کی فنی خرابی ٹھیک کر لی گئی ، کراچی اور حیدرآباد میں بجلی کی سپلائی بحال ہونا شروع ہو گئی
July 8, 2015
کراچی (92نیوز) سندھ کے اکثر شہروں میں بجلی بحال ہونا شروع ہو گئی ہے اور جامشورو پاور ہاو¿س کی فنی خرابی دور کر دی گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق بارہ گھنٹوں بعد کراچی اور حیدر آباد میں بجلی بحال ہونا شروع ہو گئی۔ بفر زون، گلشن اقبال اور ایف بی ایریا میں بجلی آ گئی جبکہ باقی علاقوں کے مکین بجلی کے انتظار میں بیٹھے ہوئے ہیں۔ قبل ازیں سندھ میں بجلی کا بحران شدت اختیار کر گیا تھا اور آدھے کراچی کی بجلی12 گھنٹوں سے بند تھی۔ جامشورو پاور پلانٹ بند تھا جس کے باعث حیدر آباد اور نواب شاہ سمیت 10اضلاع میں بجلی غائب تھی۔ اس بحران کے باعث بلوچستان کے کئی شہروں کو بھی بجلی کی فراہمی معطل رہی۔