Friday, April 26, 2024

جامشورو پاور ہاؤس میں فنی خرابی، حیدرآباد سمیت دس اضلاع میں بجلی کی سپلائی معطل، فریکوینسی ڈاؤن ہونے سے سسٹم بیٹھ گیا: حیسکو ترجمان

جامشورو پاور ہاؤس میں فنی خرابی، حیدرآباد سمیت دس اضلاع میں بجلی کی سپلائی معطل، فریکوینسی ڈاؤن ہونے سے سسٹم بیٹھ گیا: حیسکو ترجمان
July 8, 2015
جامشورو (نائنٹی ٹو نیوز) جامشورو پاور ہاؤس میں فنی خرابی کے باعث حیدرآباد سمیت سندھ کے دس اضلاع کو بجلی کی سپلائی معطل ہو گئی۔ عوام کو سحری کے اوقات میں اندھیرے کے باعث شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ سندھ کے کئی شہروں کو بجلی فراہم کرنے والے جامشورو پاور ہاؤس میں رات ڈیڑھ بجے فنی خرابی سے چھے سو ساٹھ میگاواٹ کی پیداوار بند ہو گئی جس سے حیدرآباد، ٹنڈوالہ یار، میرپور خاص، عمرکوٹ، تھرپارکر، بدین، ٹھٹھہ اور نوابشاہ سمیت دس اضلاع اندھیرے میں ڈوب گئے۔ طویل بریک ڈاؤن کے باعث شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ حیسکو ترجمان کے مطابق فریکوینسی ڈاؤن ہونے کے باعث پورا سسٹم بند ہو گیا۔ بجلی کب بحال ہو گی یہ کہنا قبل ازوقت ہے۔