Thursday, April 25, 2024

جامشورو میں تین بہن بھائی برساتی نالے میں گرکر جاں بحق

جامشورو میں تین بہن بھائی برساتی نالے میں گرکر جاں بحق
August 7, 2019
جامشورو ( 92 نیوز) جامشورو میں پولیس اسٹیشن لونی کوٹ کی حدود میں برساتی نالے میں گر کر 3 بچے جاں بحق ہوگئے، جاں بحق ہونے والوں میں 2بھائی اور ایک بہن شامل ہے۔  بہن نالے میں گری تو دونوں بھائیوں نے بچانے کی کوشش کی جس پر تینوں بچے ڈوب گئے۔ پولیس اسٹیشن لونی کوٹ کی حدود میں افسوس ناک واقعہ، ایک ہی خاندان کے تین معصوم بچے برساتی پانی کے جمع نالے میں ڈوب کر جاں بحق ہوگئے، تینوں بچوں کی لاشیں لیاقت میڈیکل اسپتال منتقل کردی گئیں، لونی کوٹ میں اس واقعے پر افسوس کی فضاء چھاگئی ہے۔ جامشورو میں پولیس اسٹیشن لونی کوٹ کی حدود میں 6 سالا سل خاتوں معصوم بچی برساتی پانی کے نالے میں ڈوب گئی جس کی آواز پر اسکے دو معصوم بھائی 9 سالا گل شیر اور 7 سالا نصیر بچانے پہنچے تو دونوں بھائی بھی برساتی نالے میں ڈوب کر جاں بحق ہوئے۔ تینوں بچوں کی ایک ساتھ موت واقع ہونے پر ضلع جامشورو میں افسوس کی فضا چھاگئی ہے، لونی کوٹ پولیس نے تینوں بچوں کی لاشیں لیاقت میڈیکل اسپتال منتقل کردیں جہاں سے ضروری کارروائی کے بعد لاشیں ورثاء کے حوالے کی گئیں۔