Saturday, May 11, 2024

جامشورو سے کے ڈی اے 33 تک ٹرانسمشن لائن مکمل

جامشورو سے کے ڈی اے 33 تک ٹرانسمشن لائن مکمل
March 27, 2021

اسلام آباد( 92 نیوز) کراچی کے شہریوں کے لئےخوشخبری ہے کہ جامشوروسے کے ڈی اے 33 تک ٹرانسمیشن لائن مکمل ہو گئی ، وفاقی وزیر عمر ایوب نے کہا کہ رواں سال گرمیوں میں کراچی کو اضافی 450 میگاواٹ بجلی میسر ہوگی۔

وفاقی وزیر توانائی عمر ایوبک ے مطابق  130کلومیٹر طویل ڈبل سرکٹ ٹرانسمیشن لائن اپ گریڈ کی گئی ، رواں سال 31مارچ تک بجلی کی ترسیل ممکن ہو جائے گی ۔ٹرانسمیشن لائن کی تکمیل سے کراچی کو گرمیوں میں مجموعی طور پر 11سو میگا واٹ بجلی میسر ہو گی۔

عمر ایوب نے بتایا کہ   کراچی الیکٹرک کو پہلے ہی نیشنل گرڈ سے 650 سو میگا واٹ بجلی فراہم کی جا رہی ہے،ٹرانسمیشن لائن کی تکمیل سے کراچی کو گرمیوں میں مجموعی طور پر 11سو میگا واٹ بجلی میسر ہو گی۔