Friday, March 29, 2024

جامشورو اور ٹھٹھہ میں بچے سمیت چھ افراد کتوں کے کاٹنے سے زخمی

جامشورو اور ٹھٹھہ میں بچے سمیت چھ افراد کتوں کے کاٹنے سے زخمی
January 19, 2020
جامشورو (92 نیوز) اندرون سندھ کتوں کے کاٹنے کے واقعات نہ رک سکے، جامشورو اور ٹھٹھہ میں بچے سمیت چھ افراد کو کتوں نے کاٹ کر زخمی کردیا۔ جامشورو میں سگ گزیدگی کے واقعات میں کمی نہ آ سکی، آوارہ کتوں نے 5 افراد کو کاٹ لیا جبکہ تعلقہ اسپتال مانجھند میں کتوں کے کاٹے کی ویکسین ناپید ہوگئی۔ اسپتال میں ویکسین نہ ملنے پر لواحقین اور زخمیوں کو پریشانی کا سامنا۔ ادھر ٹھٹھہ میں آوارہ کتوں نے 7 سالہ  مختیار علی کو کاٹ کر شدید زخمی کردیا۔ آوارہ کتوں نے بچے کا سر دبوچ لیا، جسے تحصیل اسپتال میں ویکسین لگا کر کراچی ریفر کر دیا گیا۔