Sunday, May 19, 2024

جام کمال نے وزیراعلیٰ بلوچستان کے عہدے کا حلف اٹھالیا

جام کمال نے وزیراعلیٰ بلوچستان کے عہدے کا حلف اٹھالیا
August 19, 2018
کوئٹہ ( 92 نیوز) وزیر اعلیٰ بلوچستان  جام کمال نے عہدے کا حلف اٹھا لیا ،گورنر بلوچستان  محمد خان اچکزئی نے جام کمال سے حلف لیا۔ حلف لینے کے بعد نومنتخب وزیراعلی بلوچستان جام کمال نے میڈیا سے بات چیت  کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان کا بڑا مسئلہ گڈ گورننس کا ہے جسے ٹھیک کرنا بہت ضروری ہے ، بلوچستان کے عوام اور بی اے پی پارٹی کا شکریہ جنہوں نے مجھ پر اعتماد کیا ،، بلوچستان کے عوام کی نظریں ہم پر ہیں ۔ وزیراعلی بلوچستان جام کمال کا کہنا تھا کہ یہ صوبہ ہمارا ہے اس کا قرض چکانا ہوگا  ، ماضی کی غلطیوں سے اگر نہیں سیکھا تو بلوچستان کے عوام ہمیں کبھی معاف نہیں کریں گے ، بلوچستان میں 60فصید نئے لوگ آئے ہیں ، امن و امان کی بہتری کے پولیس،لیویز دیگر فورسز کی اسٹرکچر کو مزید بہتر کرنا ہوگا ۔