Sunday, May 12, 2024

جام خان شورو کی ضمانت قبل از گرفتار میں 6 نومبر تک توسیع

جام خان شورو کی ضمانت قبل از گرفتار میں 6 نومبر تک توسیع
October 9, 2019
کراچی ( 92 نیوز ) سندھ ہائیکورٹ نے سرکاری اراضی کی غیر قانونی الاٹمنٹ اور غیر قانونی اثاثے بنانے کے  کیس میں  سابق وزیر بلدیات سندھ جام خان شورو کی ضمانت قبل از گرفتاری میں توسیع کر دی ۔ عدالت کی جانب سے جام خان شورو کی ضمانت میں 6 نومبر تک توسیع کی گئی ۔  نیب پراسیکیوٹر کی جانب سے کہا گیا کہ جام خان شورو تفتیش میں تعاون نہیں کر رہے ، صرف ایک بار پیش ہوئے ، جو دستاویزات طلب کی جا رہی ہیں وہ بھی مہیا نہیں کی جا رہیں ۔ نیب پراسیکیوٹر کی جانب سے عدالت کو کہا گیا کہ اگر ملزم تعاون کریں گے تو دو ہفتے میں انکوائری مکمل کر کے ریفرنس دائر کر دیں گے ۔ اس موقع پر جام خان شورو نے کہا کہ  نیب کیساتھ تعاون کر رہ اہوں ، جو دستاویزات مجھ سے مانگی گئی ہیں وہ نیب کو فراہم کر دیں ۔ جام خان شورو کے وکیل نے  دلائل میں کہا کہ پرائیویٹ سی این جی اسٹیشن کا 30 سالہ ریکارڈ کہاں سے لائیں ،سی این جی اسٹیشن سے متعلق تحقیقات بد نیتی پر مبنی ہیں ،پرائیویٹ سی این جی اسٹیشن  سے قومی خزانے  کو نقصان  کا کیا تعلق ؟ ۔ عدالت  نے نیب کو چار ہفتے میں انکوائری مکمل کرنے کی مہلت دے دی ۔