Sunday, May 12, 2024

جاسوسی کے الزام میں گرفتار امریکی نیوی اہلکار نے الزامات مسترد کر دیے

جاسوسی کے الزام میں گرفتار امریکی نیوی اہلکار نے الزامات مسترد کر دیے
January 23, 2019
نیو یارک ( 92 نیوز ) جاسوسی کے الزام میں گرفتار امریکی نیوی کے اہلکار پاؤل وہیلن کے وکیل نے تمام الزامات مسترد کر دیے ۔ خبرایجنسی کے مطابق پاؤل وہیلن کے وکیل کا کہنا ہے کہ  پاؤل پر لگائے گئے الزامات بے بنیاد ہیں۔ وکیل کے مطابق پاؤل کو دی گئی یو ایس بی ڈرائیو میں کوئی خفیہ معلومات نہیں تھیں ،   اس ڈرائیو میں روسی ثقافت کے حوالے سے معلومات تھیں۔ یہ ڈرائیو پاؤل کو ان کے ہوٹل کے کمرے میں دی گئی ، جس کی بنا پر اسے 28 دسمبر کو گرفتار کیا گیا  جبکہ تحقیقات کے دوران پاؤل سے برطانوی، امریکی اور کینیڈین اور آئریش پاسپورٹ برآمد ہوئےہیں۔