Friday, April 19, 2024

جاسوسی کا شبہ ،روس میں امریکی شہری کو گرفتار کرلیا گیا

جاسوسی کا شبہ ،روس میں امریکی شہری کو گرفتار کرلیا گیا
January 1, 2019
ماسکو ( 92 نیوز) روسی سکیورٹی فورسز نے میں جاسوسی کے شک میں امریکی  شہری کو حراست میں لے لیا۔روس کی داخلی سکیورٹی سروس کے ترجمان کا کہنا ہے کہ انہوں نے ایک امریکی  شخص کو جاسوسی کرتے رنگے ہاتھوں پکڑا ہے ۔ روس کی داخلی سکیورٹی سروس ایف ایس بی نے بتایا کہ امریکی شہری کو جاسوسی کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کیا گیا۔ گرفتار امریکی باشندے کا نام پال وِہیلن بتایا گیا ہے۔ روس کے قانون کے مطابق جاسوسی کا  جرم ثابت ہونے پر امریکی شہری کو 20 سال تک قید کی سزا سنائی جا سکتی ہے۔ یہ گرفتاری روس اور مغربی ممالک کے مابین ایک دوسرےکےخلاف جاسوسی کے الزامات کے سلسلے کا تازہ ترین واقعہ ہے۔