Friday, May 17, 2024

جاسوسی کا الزام، چیئرمین ایل ٹی سی نے سی ای او سے جواب طلب کرلیا

جاسوسی کا الزام، چیئرمین ایل ٹی سی نے سی ای او سے جواب طلب کرلیا
August 22, 2020
لاہور (92 نیوز) لاہور ٹرانسپورٹ کمپنی کے ملازمین کرپشن کی بہتی گنگامیں ہاتھ دھونے لگے، وائس چیئرمین نے ملازمین پر اپنی جاسوسی کرنے کا الزام بھی لگا دیا، چیئرمین نے سی ای او سے سات دن میں جواب طلب کرلیا۔ وائس چیئرمین لاہورٹرانسپورٹ کمپنی کی جانب سے ملازمین پر جاسوسی اور بدعنوانی کے الزام کے بعد چیئرمین نے سی ای او کو نوٹس جاری کردیا۔ لاہورٹرانسپورٹ کمپنی کےوائس چیئرمین خالدگجرنے کمپنی ملازمین پر جاسوسی کاالزام لگایا۔ انہوں نے کہا کہ  سابقہ حکومت نے گھوسٹ ملازمین بھرتی کیے جو حاضری لگاکرغائب ہوجاتے ہیں، وہ کمپنی کو لاکھوں کاٹیکہ لگارہے ہیں۔ وائس چیئرمین ایل ٹی سی نے الزام لگایا کہ کمپنی کی سی ای او سابق چیئرمین کی کار خاص ہے۔ چیئرمین لاہور ٹرانسپورٹ کمپنی نے سی ای او کو شو کاز نوٹس جاری کرتے ہوئے سات روز میں جواب طلب کرلیا۔