Thursday, April 25, 2024

جاسوسی کا الزام، برطانوی شہری کو عمر قید کی سزا سنا دی گئی

جاسوسی کا الزام، برطانوی شہری کو عمر قید کی سزا سنا دی گئی
November 22, 2018
لندن (92 نیوز) جاسوسی کے الزام میں گرفتار برطانوی شہری کو متحدہ عرب امارات کی عدالت نے عمر قید کی سزا سنا دی۔ اکتیس سالہ میتھیو ہیج کو پانچ مئی کو دبئی انٹرنیشنل ائیر پورٹ سے گرفتار کیا گیا تھا۔ میتھیو ہیج پی ایچ ڈی مقالے کی تحقیق کیلئے متحدہ عرب امارات گیا تھا  اور اس نے وہاں وزارت خارجہ اور دفاع کے مختلف اہلکاروں  سمیت مقامی کمیونٹی سے ملاقاتیں کی تھیں۔ اماراتی پراسیکیوٹر نے عدالت کو بتایا کہ میتھیو نے برطانیہ کے لیے جاسوسی کرنے کا جرم قبول کیا۔ ادھر برطانوی حکومت نے فیصلے پر شدید ردعمل کا اظہار کیا ہے۔ وزیر اعظم ٹریزا مے کا کہنا ہے کہ انہوں نے وزیر خارجہ جیرمی ہنٹ کو اماراتی حکومت سے رابطہ کرنے کی ہدایت کی ہے۔