Wednesday, May 8, 2024

جارحیت کی تو آزادکشمیر کو بھارتی فوج کا قبرستان بنا دینگے، فاروق حیدر

جارحیت کی تو آزادکشمیر کو بھارتی فوج کا قبرستان بنا دینگے، فاروق حیدر
September 16, 2019
تتہ پانی (92 نیوز) وزیراعظم آزاد کشمیرنے بھارت کو للکارتے ہو ئے کہا کہ جارحیت کی تو آزادکشمیر کو بھارتی فوج کا قبرستان بنا دیں گے، پاک فوج ہمارا مان ہے، آزادکشمیر کے عوام پاک فوج کے ساتھ کھڑے ہیں۔ وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدرنے کنٹرول لائن کے تتہ پانی سیکٹرمیں گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ وفاقی حکومت کے تعاون سے کنٹرول لائن کے رہائشیوں کےلئے منصوبہ منظورہوچکاہے،دہلیز پر سہولیات فراہم کریں گے۔ راجہ فاروق حیدر بولے ایل او سی پر بسنے والے بہادرکشمیریوں کے حوصلوں اور جذبوں کو سلام پیش کرتا ہوں،کنٹرول لائن متاثرین سے اظہار یکجہتی کے لئے وزیراعظم آزادکشمیر تتہ پانی پہنچے تو شہریوں نے پرتپاک استقبال کیا گیا۔