Thursday, May 2, 2024

جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کی صلاحیت رکھتے ہیں، آرمی چیف

جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کی صلاحیت رکھتے ہیں، آرمی چیف
May 12, 2018
اسلام آباد (92 نیوز) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ ہمسایہ ممالک سے پر امن تعلقات کے خواہاں ہیں، لیکن ہر جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی زیر صدارت جی ایچ کیو میں سالانہ فارمیشن کمانڈرز کانفرنس  کا انعقاد کیا گیا۔ فارمیشن کمانڈرز کانفرنس میں تمام پاک آرمی کے جنرل آفیسرز نے شرکت کی۔ کانفرنس کے شرکاء کو مجموعی تذویراتی صورتحال، قومی سلامتی کو درپیش خطرات اور چیلنجز سے آگاہ کیا گیا۔ فورم نے چیلنجز پر ردعمل اور جاری آپریشنز پر پیشرفت کا جائزہ لیا، اور آپریشن ردالفساد، پرامن علاقوں کی فوجی سے سول انتظامیہ کو منتقلی پر بھی غور ہوا۔ اس موقع پر آرمی چیف نے اپنے خطاب میں کہا کہ ابتک کی کامیابیاں پاکستانی عوام، سکیورٹی فورسز اور خفیہ اداروں کی مرہون منت ہیں، ہمسایوں کیساتھ امن کی خواہش رکھتے ہیں، لیکن کسی بھی جارحانہ اقدام کا بھرپور اور مہلک جواب دیا جائیگا۔ آرمی چیف نے سپاہ کے عزم اور بہترین آپریشنل تیاریوں کو سراہا۔ فارمیشن کمانڈرز کے فورم نے اس عزم کا اظہار کیا کہ  پاک آرمی، دیگر ریاستی اداروں کے ہمراہ قومی خدمت جاری رکھے گی۔