Friday, April 19, 2024

جارحیت کا شکار بچوں کے عالمی دن کے موقع پر دنیا کشمیری بچوں پر مظالم کا نوٹس لے ، وزیر اطلاعات

جارحیت کا شکار بچوں کے عالمی دن کے موقع پر دنیا کشمیری بچوں پر مظالم کا نوٹس لے ، وزیر اطلاعات
June 4, 2020

اسلام آباد ( 92 نیوز) وفاقی وزیر اطلاعات سینیٹر شبلی فراز نے اپنے ٹویٹ پیغام میں کہا کہ  جارحیت کا شکار بچوں کے عالمی دن کے موقع پر دنیا کشمیری بچوں پر جاری بدترین ظلم و ستم کا نوٹس لے ۔

سینیٹر شبلی فراز نے کہا کہ  انسانیت کے خلاف بھارتی جرائم میں کم سن بچوں کی قید اور ان کی شہادتیں عالمی ضمیر پر سوالیہ نشان ہیں  ، پیلٹ گنز کے بے رحم استعمال نے بچوں کی بصارت چھین لی ہے ۔

وزیر اطلاعات نے مزید لکھا کہ   وادی جنت نظیر میں غیر انسانی اور تاریخ کا طویل ترین لاک ڈاؤن جاری ہے ، جہاں بچے بھی قید و بند کی صعوبتیں برداشت کر رہے ہیں ۔  خوراک  ، ادویات،بچوں کیلئے دودھ تک نہیں پہنچ پارہا  ، قابض افواج کے جرائم پر انہیں کٹہرے میں کھڑا کیا جائے ۔