Wednesday, May 8, 2024

جارجیا کے نکولس چائنہ اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کا ٹائٹل لے اڑے

جارجیا کے نکولس چائنہ اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کا ٹائٹل لے اڑے
October 8, 2018
بیجنگ( 92 نیوز) جارجیا کے نکولس چائنہ اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کا ٹائٹل لے اڑے ،فائنل میں نکولس نے  ارجنٹائن کے ڈیل پوٹرو کی خوش فہمی دور کی  ،فاتح کھلاڑی کی جیت کا اسکور چھ چار ،چھ چار رہا۔ چائنہ اوپن ٹینس  کا شاندار ایونٹ اختتام پذیر  ہوگیا ، فیصلہ کن معرکےمیں ارجنٹائن  کے ڈیل پوٹر و اور جارجیا کے نکولس میں جوڑ پڑا ، نکولس نے آغاز سے ہی شاندار کھیل پیش کیا اور حریف پر دھاک بٹھائے رکھی اور پہلا سیٹ  چھ چار سے جیتنے میں کامیاب ہوئے۔ دوسرے سیٹ میں بھی نکولس نے مخالف کھلاڑی کی ایک نہ چلنے دی اور یہ سیٹ بھی چھ چار سے اپنے نام کر کے ٹرافی پر قبضہ جمایا ، مداحوں نے نکولس کی جیت کا خوب جشن منایا ،فاتح کھلاڑی کو ٹرافی سے نواز اگیا۔