Thursday, May 9, 2024

جارجیا میں چھوٹا جیٹ طیارہ گر کر تباہ،چار افراد ہلاک

جارجیا میں چھوٹا جیٹ طیارہ گر کر تباہ،چار افراد ہلاک
February 11, 2020
جارجیا ( 92 نیوز) امریکی ریاست جارجیا میں ایک چھوٹا جیٹ طیارہ گر کر تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں چار  افراد ہلاک ہوگئے۔ امریکی ریاست جارجیا کی کاؤنٹی گورڈن میں ایک چھوٹے جیٹ طیارے کا پرواز بھرنے کے کچھ دیر بعد کنٹرول ٹاور سے رابطہ منقطع ہوگیا تھا۔جس کے بعد طیارہ گر کر تباہ ہوگیا۔ ملبے سےخاتون سمیت چارافراد کی لاشوں کو نکال لیا گیا ہے، فیڈرل ایوی ایشن کے مطابق جیٹ طیارے نے جس وقت اڑان بھری، اس وقت موسم شدیدخراب تھا۔