Sunday, May 12, 2024

جارجیا میں سینیٹ الیکشن ، جوبائیڈن کی پارٹی ڈیمو کریٹس نے میدان مار لیا

جارجیا میں سینیٹ الیکشن ، جوبائیڈن کی پارٹی ڈیمو کریٹس نے میدان مار لیا
January 7, 2021

جارجیا (92 نیوز) امریکی ریاست جارجیا میں ہونے والے سینیٹ الیکشن میں جوبائیڈن کی پارٹی ڈیمو کریٹس نے میدان مار لیا۔

جارجیا سے سینیٹ کی دونوں نشستوں پر ڈیمو کریٹک امیدواروں کو واضح برتری حاصل ہو گئی۔ امریکی سینیٹ میں ڈیمو کریٹس اور ری پبلکنز کی پچاس، پچاس سیٹیں ہو گئیں۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق جان اوسف کی جیت سے ڈیموکریٹس کی سینٹ میں برتری قائم ہو گئی۔ جان اوسف ریپبلکن امیدوار ڈیوڈ پرڈیو سے 50.3 فی صد برتری سے جیت ہوئی۔

دوسری نشت پر ڈیموکریٹک راہنما رافیل وارنک نے ریپبلکن امیدوار کیلی لوفلر سے کامیابی حاصل کر لی۔