Sunday, September 8, 2024

جارج لورینزو نے انڈی جی پی موٹرسائیکلنگ پریکٹس ریس جیت لی

جارج لورینزو نے انڈی جی پی موٹرسائیکلنگ پریکٹس ریس جیت لی
August 8, 2015
انڈیانا (ویب ڈیسک) سپین کے جارج لورینزو نے انڈی جی پی موٹر سائیکلنگ پریکٹس ریس جیت لی ہے۔ موٹر جی پی ریس کیلئے کوالیفائنگ مقابلے آج ہوں گے۔ امریکی ریاست انڈیانا میں ہونے والی انڈی جی پی ریس کیلئے پریکٹس مقابلے ہوئے جس میں مختلف ممالک سے شرکت کرنے والے رائیڈرز نے حصہ لیا۔ دوسرے پریکٹس سیشن میں سپین سے تعلق رکھنے والے جارج لورینزو سب سے کم وقت میں لیپ مکمل کرکے سب پر سبقت لے گئے۔ انہوں نے مقررہ فاصلہ ایک منٹ بتیس اعشاریہ آٹھ چھ صفر سکینڈ میں مکمل کیا۔ سپین سے ہی تعلق رکھنے والے مارک مارکوئز ایک منٹ بتیس اعشاریہ آٹھ چھ تین سیکنڈز میں لیپ مکمل کرکے پریکٹس ریس میں دوسرے نمبر پر رہے جبکہ اٹلی کے آندرے ڈووی زوئیسو معمولی فرق سے تیسری پوزیشن حاصل کرنے میں کامیاب ہوئے۔ موٹر جی پی ریس کیلئے کوالیفائنگ مقابلے آج ہوں گے۔