Monday, May 6, 2024

جارج فلائیڈ کے بعد امریکا میں پولیس کے ہاتھوں ایک اور سیاہ فام قتل

جارج فلائیڈ کے بعد امریکا میں پولیس کے ہاتھوں ایک اور سیاہ فام قتل
June 14, 2020
اٹلانٹا (92 نیوز) دنیا ابھی جارج فلائیڈ کو نہیں بھولی تھی کہ امریکا میں ایک اور سیاہ فام شہری پولیس گردی کی بھینٹ چڑھ گیا، جارجیا کے شہر اٹلانٹا میں پولیس نے 27 سالہ ریشرڈ بروکس کو گرفتار کرنے کی کوشش میں جان سے مار ڈالا۔ امریکا سیاہ فام افراد کیلئے بدترین ملک بن گیا، ایک کے بعد ایک نا انصافی سے سیاہ فام شہریوں کے صبر کا پیمانہ لبریز ہونے لگا۔ امریکی ریاست جارجیا کے شہر اٹلانٹا میں افسوسناک واقعہ پیش آیا، گرفتاری کی کوشش میں پولیس اہلکاروں نے ریشرڈ بروکس نامی سیاہ فام شہری کو گولیاں مار کر جان سے مار ڈالا۔ منظرعام پر آنے والی ویڈیو میں سیاہ فام شہری کو گرفتاری پر مزاحمت اور پولیس اہلکاروں کو اس کے ساتھ زبردستی کرتے دیکھا جا سکتا ہے، جیسے ہی ریشرڈ بروکس اہلکاروں سے خود کو چھڑا کر بھاگا، تو اسے گولیاں فائرنگ کرکے ہلاک کر دیا گیا۔ واقعہ کی ویڈیو وائرل ہوئی تو نسلی امتیاز کیخلاف احتجاج کرتے امریکیوں کا غم و غصہ مزید بڑھ گیا، اٹلانٹا میں مظاہرین کی کثیر تعداد نے پولیس گردی کے تازہ واقعہ کیخلاف بھرپور احتجاج کیا، جبکہ اٹلانٹا کی پولیس چیف ایریکا شیلڈز واقعہ روکنے میں ناکامی پر اپنے عہدے سے مستعفی ہو گئی ہیں۔