Friday, March 29, 2024

جارج فلائیڈ کی ہلاکت پر امریکیوں کا احتجاج بارہویں روز بھی جاری

جارج فلائیڈ کی ہلاکت پر امریکیوں کا احتجاج بارہویں روز بھی جاری
June 7, 2020
 واشنگٹن (92 نیوز) جارج فلائیڈ کی ہلاکت پر امریکیوں کا احتجاج بارہویں روز بھی جاری ہے۔ احتجاجی مظاہروں کے دوران جھڑپیں ہوئیں۔ مشتعل افراد نے توڑ پھوڑ بھی کی۔ واشنگٹن میں ایک بار پھر ہزاروں شہری سڑکوں پر نکلے اور وائٹ ہاؤس کے قریب بھرپور احتجاج کیا۔ واشنگٹن کی طرح لاس اینجلس، سیاٹل، فینکس، سان ڈیاگو، پورٹ لینڈ سمیت امریکا کے کئی شہروں میں احتجاج کے دوران ،،،ہزاروں افراد نے جارج فلائیڈ کی ہلاکت پر غم و غصہ کا ظہار کیا اور نسلی امتیاز کے خاتمے کا مطالبہ کیا۔ اٹلی کے دارالحکومت روم میں بھی ہزاروں افراد نے جارج فلائیڈ کی ہلاکت کیخلاف احتجاج کیا۔ مظاہرین نے فضا میں مکے لہرا کر اور زمین پر گھٹنے ٹیک کر سیاہ فام جارج کو علامتی خراج عقیدت بھی پیش کیا۔ برطانوی دارالحکومت لندن اور ہسپانوی دارالحکومت میڈرڈ میں امریکی سفارتخانوں اور آسٹریلوی شہر سڈنی میں بھی مظاہرین کی بڑی تعداد نے جارج فلائیڈ کی ہلاکت پر بھرپور احتجاج کیا اور امریکا سمیت دنیا بھر میں نسلی امتیاز کے خاتمے کا مطالبہ کیا۔ اُدھر جرمن دارالحکومت میں جارج فلائیڈ کی ہلاکت پر ہونے والے احتجاج پر تشدد شکل اختیار کر گیا۔ سیکورٹی فورسز نے مظاہرین کو منتشر کرنے کیلئے طاقت کا استعمال کیا اور سو کے قریب مظاہرین کو حراست میں لے لیا۔