Friday, April 19, 2024

جارج بش سینئیر نے ملکی تاریخ کے طویل العمر سابق صدر ہونے کا اعزاز حاصل کر لیا

جارج بش سینئیر نے ملکی تاریخ کے طویل العمر سابق صدر ہونے کا اعزاز حاصل کر لیا
November 27, 2017

نیو یارک (92 نیوز) سابق امریکی صدر جارج بش سینئیر نے ایک اور سنگ میل عبور کرتے ہوئے ملکی تاریخ کے طویل العمر صدر ہونے کا اعزاز حاصل کر لیا ہے۔
جارج بش سینئیر بارہ جون انیس سو چوبیس کو پیدا ہوئے اور ان کی عمر ترانوے سال ایک سو چھیاسٹھ دن ہے۔ اس سے قبل طویل العمر صدر کا اعزاز جیر الیڈ فورڈ کے پاس تھا۔ فورڈ ترانوے سال اور ایک سو پینسٹھ دن زندہ رہ کر دو ہزار چھ میں چل بسے تھے۔ اس وقت زندہ سابق صدور میں جمی کارٹر دوسرے نمبر پر ہیں جن کی عمر ترانوے سال اور پچپن دن ہے۔