Sunday, May 12, 2024

جادو بھری آواز والے اخلاق احمد کے مداح آج ان کا 74 واں یوم پیدائش منا رہے ہیں

جادو بھری آواز والے اخلاق احمد کے مداح آج ان کا 74 واں یوم پیدائش منا رہے ہیں
January 10, 2020
 کراچی (92 نیوز) اپنی خوبصورت آواز سے گیتوں کو امر کر دینے والے پاکستانی گلوکار اخلاق احمد کے مداح آج ان کا 74 واں یوم پیدائش منا رہے ہیں۔ 1974 میں چاہت اور 1980 میں اخلاق احمد نے موسیقار روبن گھوش کی دھنوں پر وہ وہ گیت گائے جو نہ صرف دونوں فلموں کی تاریخ ساز کامیابی کا باعث بنے بلکہ آج بھی مداحوں کے کانوں میں رس گھولتے ہیں۔ بے مثال گلوکاری پر اخلاق احمد کو ایک یا دو بار نہیں بلکہ سات مرتبہ نگار ایوارڈ سے نوازہ گیا۔ اس عظیم گلوکار کو اس جہاں سے کوچ کیے 20 برس بیت  چکے ہیں مگر وہ اپنے مداحوں کے دلوں میں آج بھی زندہ ہیں ۔