Saturday, May 4, 2024

جاتی امراء کو وزیراعلیٰ کیمپ آفس کا درجہ دینے کا نوٹیفکیشن واپس لے لیاگیا

جاتی امراء کو وزیراعلیٰ کیمپ آفس کا درجہ دینے کا نوٹیفکیشن واپس لے لیاگیا
November 15, 2017

لاہور ( 92 نیوز ) جاتی امراء کو وزیر اعلیٰ کیمپ آفس کا درجہ دینے کا نوٹیفکیشن واپس لے لیا گیا ۔ وزیر اعلیٰ شہباز شریف نے نوٹیفکیشن پر عملدرآمد روکنے کا حکم دیا۔
وزیراعلیٰ شہبازشریف کی سیاسی مصروفیات بڑھنے کے باعث ایڈیشنل چیف سیکرٹری فرحان عزیز خواجہ کی طرف سے جاتی امرا کو وزیراعلیٰ کیمپ آفس بنانے کانوٹیفکیشن جاری کیا گیا ۔
جاتی امرامیں 15 افسر اور 27 ملازمین تعینات ہیں ۔ ذرائع کے مطابق کیمپ آفس قرار دیئے جانے کے بعد 150 کمانڈوز بھی تعینات کئے جانے تھے ۔ چیف سیکرٹری کا آفس بھی جاتی امرامیں بنایا جانا تھا ۔ حکومتی ارکان نے بھی وہیں وزیراعلیٰ سے ملاقاتیں کرناتھیں ۔
تاہم وزیراعلیٰ شہبازشریف کی ہدایت پر جاتی امراء کو وزیر اعلیٰ کیمپ کا درجہ دینے کا نوٹیفکیشن عمل درآمد سے پہلے ہی واپس لے لیاگیا ۔